Site icon Reviewit.pk

Cable operators in Bangladesh demand a ban on Pakistani Channels

cableoperators

cableoperators

Cable operators in Bangladesh want a ban on transmission of Pakistani channels in Bangladesh. As per Bangladeshi newspaper “Daily Star” cable operators have threatened to boycott transmission of all Pakistani channels in Bangladesh.

The move is said to be in response to a resolution of Pakistani parliament which condemned death sentence of Abdul Qadir Mullah, a Bangladeshi politician.

Here is the complete story from Voice of America – Urdu

کراچی — بنگلہ دیش کے کیبل آپریٹرز اندرونِ ملک پاکستانی ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی لگائے جانے کے خواہشمند ہیں۔

جمعرات کو مقامی اخبار ’دی ڈیلی اسٹار‘ نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آپریٹرز نے دھمکی دی ہے کہ وہ تمام پاکستانی ٹی وی چینلز بند کردیں گے۔

اخبار کے مطابق، اگر واقعی ایسا ہوا تو یہ اقدام پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیزی سے بگڑتے ہوئے تعلقات کو مزید خراب کرنے کا باعث ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کی پھانسی کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں۔

جن پاکستانی تاجروں نے بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کی ہے وہ اس غیر یقینی صورتحال سے پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ادھر بنگلہ دیش کے سیکریٹری تجارت کا کہنا ہے کہ وہ تجارتی میلے میں پاکستان کی شرکت سے متعلق فیصلہ دو ایک روز میں کریں گے۔ نوجوانوں کی جانب سے پاکستا ن سے تجارتی تعلقات معطل کئے جانے کے مطالبے پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ مطالبہ اعلیٰ حکام تک پہنچا دیا ہے۔

اس سے قبل، ڈھاکہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے درجنوں افراد کی جانب سے پاکستان کی قومی اسمبلی میں عبدالقادر ملا کی پھانسی پر مذمتی قرار دار کی منظوری کے خلاف مظاہرے بھی ہوچکے ہیں۔

Rashid Nazir Ali

Exit mobile version