Site icon Reviewit.pk

No to bold scenes says Ali Zafar

Ali Zafar at Indian Film Festival 2011

Ali Zafar at Indian Film Festival 2011

I have few limits when it comes to working in Bollywood which I will never cross. Being a Pakistani I will never perform a kiss scene or a bold scene on silver screen. These are the words of Ali Zafar while talking to BBC Urdu service recently.

Ali told, whether he gets work or not, he will stand by his limits. ‘Salman Khan is a super star despite never an on screen kiss scene’ argues Ali. But his film London, Paris, Newyork has a kiss scene of Ali, so what he has to say on this?

As per Ali that kiss was necessary, but it was performed by his body double int he film.

Ali is a die hard fan of Indian artist Amitabh Bachan. Currently he is promoting his upcoming film Kil Dil. Ali is happy that more and more Pakistani artists like Humaima Malik, Imran Abbas and Fawad Khan are opting to appear in Indian films and they are also getting offers from Indian film makers.

پاکستانی فنکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں انھوں نے اپنے لیے کچھ اصول و ضوابط مرتب کر رکھے ہیں جس کی وہ کبھی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا: ’پاکستانی ہونے کے ناطے میرے کچھ اصول ہیں۔ میں پردۂ سیمیں پر کبھی کِس نہیں کروں گا۔ کوئی بولڈ سین نہیں کروں گا۔‘

علی ظفر، یش راج بینر کی فلم ’ كِل دل‘ میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ گووندا، پرينیتی چوپڑا اور رنویر سنگھ جیسے بڑے ستارے ہیں۔

اصولوں پر قائم

وہ کہتے ہیں: ’مجھے کام ملے یا نہ ملے، میں اپنے اصولوں پر قائم رہوں گا۔‘

وہ اپنی بات کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہتے ہیں: ’سلمان خان بھی تو پردے پر کس نہیں کرتے لیکن وہ تو سُپر سٹار ہیں۔‘

لیکن ان کی فلم ’ لندن، پیرس، نیویارک‘ میں تو ان کا ایک كسنگ سین تھا، تو پھر یہ کیا بات ہوئی؟

ظفر اس کی وضاحت کرتے ہیں: ’ کہانی کے لیے وہ بوسہ ضروری تھا لیکن پھر بھی وہ میں نے نہیں میرے باڈی ڈبل نے کیا تھا۔‘

امیتابھ کے پرستار

علی کی پچھلی کچھ فلمیں رومانٹک تھیں اس لیے وہ ’ كل دل‘ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں، کیونکہ اس میں ان کا ایکشن رول ہے۔

وہ کہتے ہیں: ’میں رومانوی فلمیں کرتے کرتے بور ہوگیا تھا اس لیے اب کچھ ایکشن ہو جائے۔‘

وہ بتاتے ہیں کہ ایکشن کرنا انھیں بہت پسند ہے اور بچپن سے وہ اداکار امیتابھ بچّن کے زبردست فین ہیں۔

اپنی فلم کو پروموٹ کرنے کے لیے وہ امیتابھ بچّن کے ٹی وی شو ’ کون بنےگا کروڑ پتی‘ بھی گئے تھے اور اسے وہ اپنی زندگی کا سب سے بہترین لمحہ سمجھتے ہیں۔

علی ظفر اس بات سے بھی خوش ہیں کہ ہندوستان میں ان کے علاوہ فواد خان، عمران اور حمیمہ ملک جیسے پاکستانی فنکاروں کو مسلسل کام مل رہا ہے۔

ان کی دلی تمنّا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری بھی بالی وڈ کی طرح پھلے پھولے۔

Source: http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2014/11/141106_ali_zafar_bold_scene_tk

Rashid Nazir Ali

Exit mobile version