Site icon Reviewit.pk

Turkish film ‘Zarb e Momin’ launched in Nueplex, Karachi

NP

NP

A turkish film dubbed in Urdu has been launched in a premier show at Nueplex, Karachi in last week of December 2013. Name of film is ‘Zarb-e-Momin’ and it is based upon israeli atrocities on Palestinians. The event is first of its kind where a Turkish film is dubbed in urdu is introduced to audience. After release in cinema, this film will also be presented on television as a series.

The video news report of the event can be viewed at

http://videos.urduwire.com/fun-and-entertainment/turkish-movie-zarb-e-momin-released-in-pakistan

Here is relevant news conent from Voice of America Urdu

راچی — پاکستان میں ہالی وُوڈ فلموں کو تو کئی عشروں سے پذیرائی مل رہی ہے مگر اب ترکی کی فلموں نے بھی پاکستانی ناظرین کے دلوں میں گھرکرنے کے لئے پورے زور شور سے کام شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے اتوار کو پہلی ترکی فلم اردو ترجمعہ کے ساتھ ’ضرب ِمومن‘ کے نام سے کراچی کے نیوپلیکس سنیما میں ریلیز ہوگئی ہے۔

اتوار کی شام شہر کے پوش ایریا میں واقع نیو پلیکس سنیما میں فلم کا خصوصی شو ہوا جس میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ فیشن اور فلم انڈسٹری سے جڑے متعدد ستاروں اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

فلم کی کہانی ایک فلسطینی ’پولات علیم دار‘ کے گرد گھومتی ہے جو کچھ کمانڈوز کو اپنے ساتھ ملاکر ایک ٹیم تشکیل دیتا ہے۔ اس ٹیم کا مقصد غزہ جانے والے ایک بحری جہاز ’فلوٹیلا‘ پر مارے جانے والے ورکرز کا انتقام لینا ہے۔

فلم میں ایکشن، سسپنس ، تھرل ، جنون ، محبت سبھی کچھ موجود ہے۔

پاکستان میں اس فلم کی پروموشن کا ذمہ پی آر مارکیٹنگ فرم ’کیٹالسٹ ‘ کو سونپا گیا ہے۔ وائس آف امریکہ کو فرم کی عہدیدار فریحہ الطاف نے بتایا کہ ’ضرب ِمومن‘ جلد ہی ٹی وی اسکرین پر بھی سیریز کی شکل میں پیش کی جائے گی۔

Rashid Nazir Ali

Exit mobile version