Site icon Reviewit.pk

Zeb and Hanya working with Indian composer AR Rehman

ZH

ZH

Zeb and Hanya have worked with Indian composer AR Rehman, in an Imtiaz Ali’s Indian film, ‘Highway’ . The composition of the song is made by AR Rehman. Zeb and Hanya has termed this opportunity as a dream come true. Earlier Zeb has also sung a song ‘Milay Ajnabi’ in an indian film Madras Cafe, which was quite famous.

Full content from Voice of America – Urdu

کراچی — بالی وُڈ میں بہت سے پاکستانی آرٹسٹ اپنے فن کے جوہر دکھا کر داد پا رہے ہیں اور ان میں تازہ اضافہ پاکستان میوزک انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنانے والی سنگر جوڑی زیب اور ہانیہ کا ہے۔

زیب اور ہانیہ کو موقع ملا امتیاز علی کی آنے والی فلم ’ہائی وے‘ میں شہرہ ِآفاق کمپوزر اے آر رحمن کی کمپوزیشن میں بالی وڈ کے دیگر مشہور سنگرز کے ساتھ گانا گانے کا۔

’سوہا ساہا‘ ہریانوی زبان میں لکھا گیا گانا ہے۔ اس بارے میں زیب اور ہانیہ کا کہنا ہے کہ، ’ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن ہمیں بالکل اجنبی زبان میں گانا پڑے گا‘۔

اے آر رحمن کے ساتھ کام کے تجربے سے متعلق جب ان سے سوال کیا گیا تو زیب نے انتہائی جوش وخروش سے جواب دیا کہ، ’میں اور ہانیہ اے آر رحمن کے گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔ ہمیں ان کے ہر نئے گانے کا انتظار رہتا تھا۔ان کے ساتھ کام کرنا ’ناقابل یقین خواب کی تعبیر‘ ملنے جیسا تھا‘۔

ایکسپریس ٹری بیون کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں زیب نے بتایا کہ امتیاز علی نے گزشتہ سال ان سے رابطہ کیا اور پروجیکٹ کے بارے میں بتایا تھا۔

عالیہ بھٹ پر پکچرائز ہونے والا گانا ان تمام گانوں سے ہٹ کر تھا جو اب تک زیب اور ہانیہ گاتی چلی آئی ہیں لیکن امتیاز علی نے انہیں قائل کر ہی لیا۔

زیب اس سے پہلے بھی بالی وڈ کی فلم ’مدراس کیفے‘ کے ایک گانے ’ملے اجنبی‘ میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔ بھارت میں اس گانے نے خوب پذیرائی حاصل کی تھی

Rashid Nazir Ali

Exit mobile version