Seasoned artist Adnan Siddiqi has agreed to work in Pakistani films by signing film Yalghaar, which is produced by Hassan Waqas Rana who earlier provided blockbuster Waar. Adnan is playing the role of an army officer in this film. Adnan is also hopeful that his followers will like this film. Earlier Adnan Siddiqi has appeared in a small role in a Hollywood film Mighty Heart (2007).
Adnan further said that despite many years in showbiz, viewers still admire his performance and selection of roles. He is working in powerful and unique roles and is preferred choice of all big media houses, but few are jealous with his success. Though few are spreading negative propaganda by objecting to his old age or working opposite against much younger female artists. Adnan said despite all criticism his only focus is his work and profession. He has always performed his roles with hardwork and attention, which is the reason of his fan following both in Pakistan and abroad.
Adnan started his career from modelling and his first major project in acting was drama Uroosa in 1991. Since then Adnan has been active in showbiz and performed leading roles in many serials.
Full content from Urdu Daily Express
لاہور: اداکارعدنان صدیقی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ پروڈکشنز کے بینرتلے بنائے جانے والے ڈراموں میں منفرداوراچھوتے کردار کررہا ہوں لیکن میری کامیابیوں سے جلنے والے منفی پراپیگنڈہ کرنے میں پیچھے نہیں رہتے۔
میگا بجٹ سیریلز کے ساتھ پاکستان میں بننے والی مہنگی ترین فلم’’ یلغار ‘‘میں بھی اہم کردار نبھا رہا ہوں، جوفلم بینوں کی توجہ کامرکز بنے گا۔ ان خیالات کا اظہارعدنان صدیقی نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں اتنے برس گزر جانے کے بعد بھی بہتر کام کی بدولت ناظرین میرے کام کو پسند کرتے ہیں اور اسی لیے پرائیویٹ پروڈکشنز کے پروڈیوسر اور نجی چینلز میرے ڈراموں کو بڑے شوق سے بناتے اور دکھاتے ہیں لیکن میری کامیابیوں سے جلنے والے بلاوجہ منفی پراپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں۔
کسی کومیری عمر کی فکر رہتی ہے توکسی کونوجوان ہیروئنوں کے ساتھ مجھے کاسٹ کرنے پراعتراض ہوجاتا ہے، لیکن مجھے ان سب باتوںسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں اپنا کام بڑی ایمانداری اورلگن کے ساتھ کرتاہوں۔ میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہتی ہے کہ میں اپنی اداکاری کوحقیقت کے قریب تر کروں اور یہی وجہ ہے کہ ملک اور بیرون ملک میرے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بستی ہے اور وہ میرے کام کو پسند کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے بتایاکہ فلمساز ڈاکٹر رانا حسن کی بطورڈائریکٹر فلم ’’یلغار‘‘میں آرمی آفیسرکا اہم کردار ادا کررہا ہوں، مجھے امید ہے کہ فلم بین میری اس کاوش کو بہت سراہیں گے۔
Source: http://www.express.pk/story/256001/
Rashid Nazir Ali