Pakistan Army acknowledges Shahid Afridi for his contributions

Pakistan army has acknowledged the contributions of Shahid Afridi towards cricket and awarded him with a special honorary shield on completion of 17 year of his career. Army chief General Raheel Sharif personally handed over Shahid Afridi with the award. 33 year Shahid Afridi made his debut in 1996 in Kenya. Speaking on the occasion Shahid said it is an honor for him to meeet army chief and also receiving shield from him.

SA

Full news content from Urdu Daily Express

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار شاہد خان آفریدی کو کھیل کے میدان میں شاندار کارکردگی پر انہیں یادگاری شیلڈ سے نوازا ہے۔
منگل کے روز شاہد آفریدی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، اس دوران اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو 17 برس پر محیط بین الاقوامی کیرئیر کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات ان کے لئے بہت ہی اعزاز کی بات ہے۔
شاہد آفریدی اپنی دھواں دھار بلے بازی اور بالنگ کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہیں، اپنے 17 سالہ کیریئر میں انہوں نے 373 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں 7ہزار 516 رنز اسکور کئے ہیں جبکہ 375 وکٹیں بھی اپنے نام کررکھی ہیں ، آفریدی نے ایک روزہ میچوں کی سب سے تیز سنچری بنا نے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا جسے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن نے توڑا۔

Rashid Nazir Ali

Rashid Nazir Ali