Pakistani film ‘Ramchand Pakistani’ to be shown at Jeddah film festival in Saudia Arabia

Saudia Arabia, is a country with no theater and cinema house and rarely appears in any entertainment headline. No entertainment is organized by Saudi government, however Asian Council General in Jeddah privately arranges a film festival every year.

This year films from Japan, India, Singapore, Brunei, Korea, Sri Lanka, Philippine, China, India, Bangladesh and Pakistan are showcased in the festival. From Pakistan, film Ramchand Pakistani is chosen for this festival. Ramchand Pakistani will be screened on Saturday 29th March 2014.

Ramchand Pakistani is directed by Mehreen Jabbar. Leading cast of film consists of Nandita Daas, Rashid Farooqi, Nauman Ejaz, Fazal and Maria Wasti.

Full content of news report from VOA Urdu

پاکستانی پروڈیوسر مہرین جبار کی فلم ’رام چند پاکستانی‘ ہفتے کے روز جدہ میں جاری ساتویں ایشین فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔

سعودی عرب میں ایک بھی سنیما ہال نہیں ہے۔ نہ ہی وہاں سرکاری سطح پر کسی فلم یا اس سے جڑی کسی بھی سرگرمی کو پذیرائی ملتی ہے۔ البتہ، ایشین قونصلزجنرل کلب اپنے طور پر فیسٹیول کا اہتمام کرتا رہا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم سینئر صحافی، شاہد نعیم نے وی اواے کو بتایا ’ساحلی شہر جدہ میں ان دنوں بھی اسی کے تحت ساتواں ایشین فلم فیسٹیول جاری ہے، جس میں ہفتے کو پاکستانی پروڈیوسر مہرین جبار کی ایوارڈ یافتہ فلم ’رام چند پاکستانی‘ کی نمائش ہوگی۔ ’رام چند‘ 2010ء میں بھی کئی ایوارڈز حاصل کرچکی ہے۔‘

فیسٹیول میں اب تک جاپان، برونائی، کوریا، ملیشیا، سری لنکا، فلپائن، چین، سنگاپوراور انڈونیشیا کی فلمیں دکھائی جا چکی ہیں۔

فیسٹیول میں بھارت کی جانب سے فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ اور بنگلہ دیش سے مشاہد الاسلام کی ’آماربندھو راشد‘ شرکت کے لئے بھیجی گئی ہے۔

جدہ میں مقیم پاکستانی قونصل جنرل پاکستان، آفتاب کھوکھرکا کہنا ہے ’اس فیسٹیول کا مقصد اپنے اپنے ملکوں کی ثقافت اور تہذیب کو ممبر ممالک کے سامنے پیش کرنا ہے، تاکہ یہ ممالک ایک دوسرے کے مزید قریب آسکیں۔‘

رام چندر پاکستانی میں بھارتی اداکارہ نندیتا داس، پاکستان کے راشد فاروقی، سید فضل حسین، نوید جبار اور فضل حسین نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں

Source: http://www.urduvoa.com/content/film-ramchandar-jeddah-festival/1881548.html

Rashid Nazir Ali

Rashid Nazir Ali