Zee Zindagi, an indian channel with Pakistani content

Zee network is one of the biggest media houses of our neighboring country India. Zee network has many channels, and is now coming up with a new channel named Zee Zindagi in June 2014. The channel will mostly telecast foreign content (means other than indian). For this the channel has also purchased Pakistani content of almost 4000 hours from various Pakistani production houses. The channel will also air content from Turkish, Egypt and Latin American countries.

As per Punit Gonega the chief executive and managing director of channel programs in Urdu will be unique selling feature of this channel. He further revealed that the channel will also produce 12 telefilms with pakistnai production houses where six will be produced in Pakistan and six in India.

Few famous dramas that will be aired on this channel are Zindagi Gulzar Hai, Aunn Zara, Ishq Junoon Diwangi, Maat, Kitni Girhain Baaqi Hain, Kaash Mein Teri Beti Na Hoti.

Here is full content from VOA Urdu

کراچی — پاکستان کے پرائیوٹ چینلز پر بھارتی ٹی وی شوز، ڈرامے اور فلمیں دکھایا جانا ایک روٹین سا بن گیا ہے۔ لیکن بڑی خبر یہ ہے کہ اب پاکستانی ٹی وی شوز بھی بھارتی ٹی وی اسکرین پر پیش کئے جائیں گے اور یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی کونٹینٹ بھارتی شائقین تک پہنچے گا۔

ویب سائٹ ’بزنس اسٹینڈرڈ‘ کے مطابق، بھارتی چینل ’زی زندگی‘ 23جون سے اپنی ٹرانسمیشن کا آغاز کرے گا جس میں پاکستانی شوز اور ڈرامے دکھائے جائیں گے۔

بھارت کے دوسرے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینل ’زی‘ نے پاکستان کے مختلف پروڈیوسرز سے 4000 گھنٹوں کا مواد خرید لیا ہے۔ یہ وہ مواد ہے جو عام بھارتی ویوئر کے لئے بھی دلچسپی کا باعث ہوگا۔

ایک اور بھارتی ویب سائٹ ’ڈی این اے‘ سے بات چیت کرتے ہوئے زی نیٹ ورک کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ چیف ایگزیکٹیو آفیسر، پونیت گوینکا کا کہنا ہے ’پاکستان سے نہ صرف تیار شوز خریدے گئے ہیں۔ بلکہ، مشترکہ طورپر 12ٹیلی فلمز بھی بنائی جائیں گی جو 6بھارت اور 6 پاکستان میں پروڈیوس ہوں گی‘۔

اس سوال پر کہ اردو زبان پر بھارتی ویوئرز کا ردعمل کیا ہوگا، پونیت کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اردو پسند کرتے ہیں اور یہی ہمارا ’یونیک سیلنگ پوائنٹ‘ ثابت ہوگا۔۔یعنی انفرادیت۔۔ سب سے الگ۔۔۔ پاکستان کے بعد ترکی، مصر اور لاطینی امریکا سے بھی شوز اور کانٹینٹ خریدیں گے۔

زی ٹی وی کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کے بارے میں پونیت نے کہا کہ بھارتی کمپنیوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں۔ جب بھی قواعد میں تبدیلی ہوئی تو زی نیٹ ورک پاکستان میں ضرور آپریٹ کرے گا۔ دنیا کے170ملکوں میں زی کی ٹرانسمیشن جاری ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں۔۔

Source: http://www.urduvoa.com/content/pakistani-shows-on-indian-channels/1923601.html?nocache=1

 

Rashid Nazir Ali

Rashid Nazir Ali