PTV License Fee to be proportionate to number of TV Sets?

PTV (Pakistan Television) is a national broadcasting corporation of our country. PTV is a terrestrial channel and its mandatory for cable operators to provide all PTV channels in their package. PTV has just celebrated its 49th anniversary and entered in its 50th golden jubilee year. PTV is not free to air, its subscription fee known as PTV license fee is included in electricity bills, is 35 rupees per month which is charged to both domestic and commercial customers.

bill

A new proposal is now under consideration to increase the PTV license fee to 60 rupees per month and make it proportional to number of TV sets in a household i.e. 60 rupees per television set. So if a household has five sets, the total PTV fee will be 300 (5×60) rupees.

PTV has already circulated letters to power distribution companies and Karachi Electric Supply Corporation (KESC). As per letter received at Lahore Electric Supply Corporation (LESCO), PTV has referred a case from its fifth survey, where a commercial electricity customer has 600 TV sets, and it is suggested to charge 36,000 rupees as PTV license fee in electricity bill. If approved, the new rule will be applied to commercial consumers first and later to domestic consumers.

Here is actual news as published in Urdu Daily Nawaiwaqt

بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس سیٹوں کی تعداد کے مطابق بھجوانے کا فیصلہ

لاہور (ندیم بسرا) وفاقی حکومت اور پیپکو نے شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کے لئے بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس گھروں اور کمرشل جگہوں پر چلائے جانے والے ٹی وی سیٹ کی تعداد سے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے تمام تقسیم کار کمپنیوں بشمول کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) کو باقاعدہ لیٹر لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں میں درجنوں قسم کے ٹیکسز پہلے ہی لگائے گئے ہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے صارفین ان ٹیکسز کو بڑی باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود وفاقی حکومت ان ٹیکسز کو کم کرنے کی بجائے مزید اضافے کا ارادہ رکھتی ہے اس بارے میں تمام تقسیم کار کمپنیوں اور کیسکو کو لکھے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ کمرشل صارفین سے ٹی وی سیٹ کے حساب سے 60 روپے فی ٹی وی چارج کیا جائے۔ اس بارے میں لیسکو کو ایک لیٹر دیا گیا ہے جس میں پی ٹی وی کے اپنے پانچویں سروے کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بعض کمرشل صارفین ایک وقت میں کئی کئی ٹی وی سیٹ چلا رہے ہیں۔ لاہور میں ایک کمرشل صارف کے پاس 6 سو ٹی وی سیٹ کا حوالہ دیا گیا ہے اور لکھا گیا ہے کہ اس کے بل سے 36 ہزار روپے چارج کئے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپکو کے ایم ڈی نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو کمرشل صارفین سے فی ٹی وی سیٹ چارج کرنے کا عندیہ دیا ہے اور بعدازاں اس قانون کو گھریلو صارفین پر نافذ کرنے کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ واپڈا کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد صارفین ٹی وی فیس کی مد میں پہلے ہی رقم ادا کر رہے ہیں۔ حالانکہ زمینی حقائق دیکھے جائیں تو ہزاروں کے قریب ایسے صارفین ہیں جن کے گھر میں ٹی وی موجود نہیں ہیں ان سے بھی ٹی وی فیس لی جا رہی ہے۔

Source: http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2013-11-26/page-12/detail-2

Rashid Nazir Ali

Rashid Nazir Ali